• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے انٹیفا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس سیاسی تشدد پر قابو پانے کیلیے کیا ہے جو امریکا میں قانونی سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور قانون کی حکمرانی کو نیچا دکھانے سے متعلق ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے قدامت پسند حامی چارلی کرک کو ماری گئی گولی کے خول پر انٹیفا کے نعرے درج تھے۔ 

چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں گولی ماری گئی تھی جب وہ ٹرانس جینڈرز کے ہاتھوں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پر ردعمل دے رہے تھے۔ 

واضح رہے چارلی کرک کے قاتل یوٹاہ کے رہائشی 22 برس کے ملزم ٹائلر رابنسن کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اسے سزائے موت کا سامنا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید