• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول نے والدہ تنوجا کا راستہ روکنے والے فوٹوگرافرز کو پیچھے ہٹادیا

تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول اپنی بیٹی نیاسا دیوگن اور والدہ اور ماضی کی اداکارہ تنوجا کے ساتھ نظر آئیں۔ 

ان تینوں کو اکٹھا دیکھ کر پاپارازی فوراً اس منظر کی تصویر بنانے کے لیے انکی جانب لپکے اور تنوجا کا راستہ روک لیا جس پر کاجول اور نیاسا تنوجہ کو انکی یلغار سے بچاتی رہیں اور پریشانی کے باوجود نرمی سے فوٹو گرافرز سے راستہ دینے کو کہتی رہیں اور تنوجہ کو اپنی کار کی جانب لیکر روانہ ہوئیں۔

ان تینوں خواتین نے اس موقع پر سفید لباس زیب کیا ہوا تھا، کاجول کو یہ کہتے سنا گیا کہ تھوڑا سا پیچھے ہٹ جاؤ پلیز۔ اس دوران بنائی گئی انکی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں سے ایک کلپ پر لوگوں نے کمنٹس کیا۔


کاجول تصویر بنوانے کو نہیں رکیں اور فوراً ہی تنوجا کو چلنے میں مدد کرتے ہوئے روانہ ہوگئیں۔ پرستاروں نے کاجول کی جانب سے اپنی والدہ کا خیال رکھنے کے اقدام کو کافی سراہا، حالانکہ اس موقع پر وہ خاصی پریشانی نظر آئیں لیکن اسکے باوجود خود سنبھالے رکھنا جس پر انکی تعریف کی گئی۔

جہاں تک پیشہ ورانہ فرنٹ کا تعلق ہے تو کاجول اس وقت اپنے کورٹ روم ڈرامہ دی ٹرائل آن جیو ہوٹ اسٹار سیزن ٹو کی پروموشن میں مصروف ہیں جبکہ انھیں حال ہی میں سرزمین میں دیکھا گیا جس میں انکے ساتھ ابراہیم علی خان اور پرتھوی راج سوکومران بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید