• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز کی پرفارمرز کے آنر بورڈز پر نام درج

پاکستان جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز کی پرفارمرز نے آنر بورڈز پر نام درج کیے۔

پاکستان کی سدرا امین نے دو سنچریاں بنانے پر آنر بورڈ پر نام درج کیا۔

بولر نشرہ سندھو نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے پر آنر بورڈ پر نام لکھا۔

جنوبی افریقہ کی لاورا وولورٹ، تزمین برٹس اور میرزین کیپ نے سنچریاں اسکور کرنے پر نام لکھے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے میچز کے نتائج آنر بورڈ پر درج کیے۔

واضح رہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی تاہم تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے نام رہی۔

سیریز کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انعامات تقسیم کیے اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید