ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کا مغرب کے ساتھ جوہری تنازع سفارتکاری کے ذریعے حل ہوسکتا ہے۔
نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے خلاف دباؤ والی بیان بازی کا جواب نہیں دے گا۔
انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مغرب تعاون اور تصادم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔