ترک وزیرِ تجارت نے کہا کہ انہوں نے بعض امریکی مصنوعات پر محصول کم کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیرِ تجارت عمر بولات نے کہا کہ کچھ امریکی مصنوعات کی درآمدات پر اضافی محصولات ختم کردیے ہیں۔
ترک وزارت تجارت نے ان امریکی اشیا کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی گاڑیوں، پھل، چاول، تمباکو اور الکوحل پر اضافی محصولات ختم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی ایندھن اور کیمیائی مصنوعات پر بھی اضافی محصولات ختم کیے ہیں۔