فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک فلسطین میں سفارتخانہ نہیں کھولیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشترکہ اور منظم کوششوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ جہاں حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک فرانس کا فلسطین میں سفارتخانہ قائم نہیں کریں گے، نہ ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سلسلے میں یہ بات شامل کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کے بے دخل کرنے کی کسی بھی منصوبے کی سختی مخالفت کریں گے۔