• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکواڈور: جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، سیکیورٹی سے جھڑپیں، 14 افراد ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ 

دارالحکومت کیٹو سے خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ  قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی سے جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ ہنگامہ آرائی میں 14 افراد زخمی اور کچھ قیدی فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 13 کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید