• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی محقق کا 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف

تصویر بشکریہ خلیجی میڈیا
تصویر بشکریہ خلیجی میڈیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک محقق کی جانب سے 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے ہونے کا انکشاف سن کر سب حیران ہوگئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق محقق سعید مصباح الکتبی نے ایک ادبی فیسٹیول میں خطاب کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کی اور اس دوران انہوں نے اپنی 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر جب سعید مصباح الکتبی نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا تو ان کی بات سن کر حاضرین حیران رہ گئے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں ’السنع‘ یعنی اماراتی اقدار اور آداب سکھانا ہے۔

سعید مصباح الکتبی نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتا رہتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داری اور ہمارے آباؤ اجداد کی روایات سیکھیں۔

اُن کے فیسٹیول میں خطاب کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جسے بہت زیادہ شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید