بالی ووڈ کی حسینہ معروف اداکارہ کترینہ کیف کا ماں بننے کا خواب سچ ہونے والا ہے۔
اداکارہ نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیر گردش خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ نے ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں 42 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل موجود ہیں جبکہ اداکارہ کا بیبی بمب بھی دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے انسٹا کیپشن میں حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی اور تشکر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز شروع کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021ء کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی جس کے 1 سال بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں شروع ہو گئی تھیں۔