• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفہ ………

’’تحفہ سب سے بیش قیمت شے ہے ۔‘‘

کٹیا میں درویش کی آواز گونجی۔ میں مضمحل، سر جھکائے بیٹھا رہا۔

’’کائنات لین دین کے اصول پر قائم ہے،

اِسے سمجھنا ہے، تو تحفہ دینا سیکھو۔‘‘

اور یہ تحفہ کسے دیا جائے؟میں نے سوال کیا۔

ہر اُس شخص کو، جو تمہارے رابطے میں آئے۔جواب ملا۔

چاہے وہ شناسا ہو یا اجنبی… اپنا ہو یا پرایا۔

مگر میں تو کنگال ہوں، کسی کو کیا دے سکتا ہوں؟میں نے پہلو بدلا۔

درویش نے دھیرے سے کہا:کنگال ہونے کے باوجود ایک قیمتی تحفہ ہے،

جو تم دنیا کے ہر شخص کو دے سکتا ہے۔

بھلا وہ کیا شے ہے؟ میں نے حیرت سے پوچھا۔

درویش مسکرایا: ’’دعا‘‘

تازہ ترین