جنگ اور جیو کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج رات 8 بجے میگا میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں کا آج 16واں روز ہے۔
عالمی ثقافتی میلے میں آج فلم اسکریننگ، تھیٹر پلے اور میگامیوزک کنسرٹ ہوگا۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ’نامعلوم افراد‘ کی اسکریننگ شام 4 بجے ہو گی۔
آرٹس کونسل میں تھیٹر پلے ’بیک ٹو اسکول‘ آج شام 7 بجے پیش کیا جائے گا۔
کویت اور پاکستان کے گروپس کی ڈانس پرفارمنسز بھی شام 7 بجے ہوں گی۔
بعد ازاں کینیا، ارجنٹائن اور ایران کے فنکاروں سمیت پاکستانی بینڈز کی پرفارمنسز بھی ہوں گی۔