پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف بیرونِ ملک کےلیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نجی دورے پر ہانگ کانگ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں نواز شریف مختلف لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن و امان کے استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
چھانگلہ گلی میں 8، ایوبیہ، نتھیاگلی سمیت دیگر مقامات پر 6 انچ تک برف پڑی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رضوان سعید شیخ نے نئے سال پر پیغام میں کہا کہ پائیدار تعلقات کے لیے لائحہ عمل پر یکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سےمحفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔
جاوید اختر اوڈھو نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افراد گرفتار کیے گئے۔
پاکستان میں بھی سال 2026ء کا آغاز ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کے مظاہرے کیے گئے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے لیے سال 2025 مصروف ترین سال رہا۔
کراچی میں سال نو پر ساحل سمندر (سی ویو) جانے والے افراد کے لیے ٹریفک پولیس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پاس آئے، پہلے اپنا تعارف کروایا، اس کے بعد کہا کہ وہ ان کی شخصیت سے واقف ہیں۔
ایف آئی اے نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت سپریم کورٹ کے احکامات پر بطور وفاقی سرکاری جائیداد واگزار کرائی گئی۔
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یکم جنوری تک ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔