اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیش لیس معیشت اقدام کے لیے وفاقی حکومت نے 3.5 ارب ٹارگٹڈ سبسڈی منظور کی ہے۔
سبسڈی اسٹیٹ بینک سے ریگولیٹڈ اداروں کو مرچنٹس سے راست پر لانے اور راست پی ٹو ایم کیو آر کوڈ سہولت فراہم کرنے پر مہیا ہو گی۔ سبسڈی یکم ستمبر 2025 سے 30 جون 2026 تک راست پی ٹو ایم کیو آر کوڈ ادائیگیوں کو فراہم کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سبسڈی پی ٹی ایم کیو آر کوڈ سے ادائیگی کی مالیت کے 0.5 فیصد یا 100 روپے جو بھی کم ہو ادا ہو گی۔ سبسڈی کی ادائیگی سہ ماہی بنیاد پر ادا ہو گی۔
اسٹیٹ بینک ریگولیٹڈ اداروں کو ٹرانزیکشن ویلیو کے 0.25 فیصد چارجز لینے کی اجازت بھی ہو گی۔