• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی یورپی یونین کے سفیر رائموندس کاروبلس سے ملاقات

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یورپی یونین کے سفیر رائموندس کاروبلس سے ملاقات کی۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے  اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر رائموندس کاروبلس کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر ’حقوقِ پاکستان فیز ٹو‘ پروگرام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وفاقی وزیرِ قانون نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ پر یورپی یونین کی حمایت کو سراہا۔

یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

یورپی یونین کے سفیر نے انسانی حقوق کے فروغ میں شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نومبر میں جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے دورے پر بات چیت ہوئی اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید