• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

خیال رہے کہ  اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا۔

چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیرِ صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رواں برس 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور اسے زیادتی کے مترادف کہا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید