• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر خریدنے والے 20 سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم شروع کی ہے۔

اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جن کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہو گی۔

قرض کا دورانیہ 20 سال ہو گا، البتہ سبسڈی 10 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکرو  فنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔

بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد کی شرح سے کریں گے۔

صارف کو 20 لاکھ تک قرض 5 فیصد اور 35 لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہو گا، قرض کی پروسیسنگ کی کوئی فیس نہیں ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید