وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوچکا۔ اگلا مرحلہ عمل درآمد کا ہے۔
نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوز پر بات کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔