• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ایشیاء کپ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا، بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست

ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے ہرا کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیشی ٹیم کو 168 کا ہدف دیا ، جو آخری اوور میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت کے ساتھ فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم کونسی ہوگی؟ اس کا فیصلہ کل پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں ہوجائے گا، جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 168 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے 75 اور ہاردک پانڈیا نے 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں جبکہ شبمن گل 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سوریا کمار یادیو اور تلک ورما 5، 5 اور شیوم دوبے 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ اکثر پٹیل 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کے رشاد حسین نے 2، تنظیم حسین، مستفیض الرحمٰن اور محمد سیف الدین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سیف حسن 69 رنز کے سوا کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا ۔

اوپنرسیف حسن نے 51 گیندوں پر 69 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے ، انہیں کئی بار چانس بھی ملا۔

بنگلادیش کے پرویز حسین نے 21 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن 1، توحید ہردوئے 7، شمیم حسین اور تنظیم حسن صفر، کپتان ذاکر علی اور سیف الدین 4،4 ، مسفیض الرحمان 6 اور رشاد حسین 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو نے 3، جسپریت بمرا اور ورون چکروتی نے 2،2 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید