• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل صمود فلوٹیلا پر مختصر وقت میں 7 بار حملہ ہو چکا: مشتاق احمد خان

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر مختصر وقت میں 7 بار حملہ ہو چکا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ سے چند سو میل کے فاصلے پر ہے، جس پر مختصر وقت میں 7 بار حملہ ہوا ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ ہماری کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکا خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا جبکہ کشتیوں پر مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کا ریڈیو جام کیا گیا، مدد کے لیے کالز بلاک کی گئیں، ہم ہر صورت غزہ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشتاق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ صمود فلو ٹیلا بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے، فلوٹیلا میں بچوں کے لیے خشک دودھ و دیگر غذائی اشیاء لے کر جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید