• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پورٹ قاسم سے ملتان جانیوالی پارکو لائن سے چوری کی کوشش ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس کے مطابق پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کرنے کیلئے ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشروال لگائے گئے تھے تاہم پارکو کی ٹیم نے پارکو لائن سے کروڈ آئل کی چوری کیلئے لگایا گیا کنکشن پکڑلیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بن قاسم تھانے میں پارکو کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں پلاٹ مالک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شیخ وقار یوسف، علی ارتضیٰ شاہ، عزیز الرحمان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی ٹیم نے مشکوک سرگرمی پر پلاٹ نمبر C-1 اور C-2 کی تلاشی لی جہاں گودام میں ایک کھڈا کھودا گیا تھا جو پائپ لائن کی طرف جا رہا تھا، کھڈے کے اندر6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشر وال اور ہائی پریشر کلپ کروڈ آئل کی چوری کے لیے لگے ہوئے ملے۔ 

پولیس نے موقع سے تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا اور لائن کو بند کرکے حفاظتی کلپ نصب کردیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید