گجرات (نمائندہ جنگ) ڈکیتی کی واردات، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا، رحمانیہ کے قریب صفدر نامی نوجوان رکشہ پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے رکشہ کو روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا، اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اسے ٹانگوں میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔