• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، بنگلادیش ہیڈ کوچ

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نےکہا ہے کہ بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، مسلسل وکٹیں گنوائیں۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کی شکست کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نے پریس کانفرنس کی۔

ہیڈ کوچ فلپ سمنز کا کہنا تھا کہ دبئی اسٹیڈیم کی پچ پر بنگلادیش 169رنز کا ہدف بھی حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرشاہین شاہ آفریدی نے چھکے لگا کر بڑا اسکور کیا، محمد نواز نے بھی بڑا اسکور بنایا، ہمارے بولرز رنز دیتے گئے۔

فلپ سمنز نے مزید کہا کہ نواز اور شاہین کی بیٹنگ نےمیچ کا رخ موڑا، وہی ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید