گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)14اگست کے حوالے سے رنگ برنگے جھنڈے جھنڈیاں ، سٹیکر ،ٹوپیاں اور جشن آزادی منانے کیلئے دیگر سازوسامان کی تیاریاں عروج پکڑ گئیں بازاروں میں خرید و فروخت کرنیوالوں کا رش بڑھ گیا دوکانیں سج گئیں جبکہ بچوں بوڑھوں ،جوانوں اور خواتین میں بھی خریداری کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔