• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے

مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کمپنی دی۔ یہ ہلکے پھلکے لمحے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔
مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کمپنی دی۔ یہ ہلکے پھلکے لمحے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے اوول آفس پہنچے تو ٹرمپ اس وقت پریس کانفرنس کر رہے تھے، وہاں انہوں نے کہا کہ ہمیں دیر ہوگئی ہے، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اوول آفس پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اوول آفس پہنچنے تک وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کمپنی دی۔ یہ ہلکے پھلکے لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔ 

ایک تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ فیلڈ مارشل نے جب مارکو روبیو سے سرگوشی کی، تو وہ لمحہ بھی قید ہوگیا۔ شہباز شریف دونوں ہاتھ اٹھا کر کسی دلچسپ نکتے کی وضاحت کرتے بھی دیکھے گئے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید