• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی آئرلینڈ کی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت

—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری اونیل نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں تجارتی مواقع، موسمیاتی تعاون، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں فروغ پر گفتگو ہوئی، تجارتی، تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اصول پسندی اور ترقی کی علامت ہے، اسلام آباد میں آئرلینڈ کے پہلے سفارت خانے کا قیام تاریخی پیش رفت ہے، آئرلینڈ کا سفارت خانہ آئرش اداروں اور پنجاب کے عوام سے نئی شراکت داری کا ذریعہ ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور آئرلینڈ امن، کثیر الجہتی تعاون اور رول بیسڈ انٹرنیشنل آرڈر کے حامی ہیں، پنجاب ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے، پنجاب آئرلینڈ کو زرعی ترقی، ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مواقع فراہم کر سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید