• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: خطرناک گلہری نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا

تصویر سوش میڈیا۔
تصویر سوش میڈیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک محلے خطرناک گلہری نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایک خطرناک گلہری سے ہوشیار رہا جائے، جس نے کم از کم دو افراد کو زخمی کردیا ہے۔

وادی لوکاس کے محلے کی ایک خاتون رہائشی جو آن ہیب لیک نے سان رافائل میں مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا وہ حال ہی میں صبح کی چہل قدمی کر رہی تھیں کہ گلہری نے انکی ٹانگ پر حملہ کیا اس دوران اسکی دم فضا میں ہل رہی تھی، میں چیخی کیونکہ میں اسے چھونا نہیں چاہتی تھی۔

میری ایوب نامی خاتون کے مطابق انکے شوہر کی گلہری سے اس وقت مڈبھیڑ ہوئی جب انھوں نے اسے اپنی لکڑی کی باڑ کاٹنے سے روکنے کی  کوشش کی اور اپنے ہیٹ سے اسے بھگایا لیکن اس نے پلٹ کر انکے سر پر حملے کے لیے چھلانگ لگائی۔ 

اس صورتحال کے باعث اس محلے میں پمفلٹ لگا کر لوگوں کو اس گلہری سے محتاط رہنے کی تنبہیہ کی گئی ہے۔

مقامی جنگلی حیات کے اسپتال کی نمائندہ کے مطابق گلہریاں ریبیز نہیں پھیلاتیں۔ تاہم، جب انسان انہیں کھانا کھلاتے ہیں تو یہ جانور بعض اوقات جارحانہ رویہ اختیار کر لیتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے اس گلہری کو کسی شخص نے پالا اور اسے خوراک فراہم کی، اب وہ اسکی عادی ہوگئی ہے اور خوراک کی تلاش میں ایسا کر رہی ہے، گلہریاں فطری طور پر شرمیلی ہوتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید