• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: علی امین کا جلسہ گاہ کا دورہ، دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی عملے اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رنگ روڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جلسہ گاہ کے مرکزی اسٹیج پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان بھی موجود تھی۔ 

وزیر اعلیٰ جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے اسٹیج پرچڑھنےکی کوشش کی۔ سیکیورٹی عملے اورکارکنان کے درمیان دھکم پیل میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور اسٹیج کا وی آئی پی روٹ گیٹ ٹوٹ گیا۔ 

علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون کی بالادستی نظر نہیں آ رہی۔ عدلیہ پر دباؤ ہے، صحافت پر قدغن ہے اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل پشاور میں پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ ہم احتجاج کریں گے۔ خاموشی اب جرم بن چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید