• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو وائرس،ڈیرہ غازی خان میں حفاظتی اقدامات شروع نہ ہوسکے

ڈیرہ غازیخان( نامہ نگار)کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجا ب کے اضلاع میں ہائی الرٹ جبکہ ڈیرہ غازی خان میں عملی طورپر حفاظتی اقدامات شروع نہ ہوسکے ۔جانوروں  کوحفاظتی ٹیکے  نہ لگائے جاسکے اور نہ ہی چیچڑوں کے خاتمے کے  لئے سپرئے کیا  گیا۔رہائشی علاقوں میں قائم مویشیوں کے باڑوں سے ڈیرہ غازی خان میں کانگو وائرس پھیلنے کے امکانات سو فیصد بڑھ چکے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر دیگر اضلاع میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع ہوچکے ہیں جس میں جانوروں کی متعدی بیماری سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کی جارہی ہے جبکہ چیچڑوں کے خاتمے کے  لئےجراثیم کش سپر ےبھی کئے جارہے ہیں ۔ان دنوں اس وائرس کے پھیلنے کے امکانات یوں بھی زیادہ ہوچکے ہیں کہ ایک ماہ بعد عید الا ضحی ٰکی آمد آمد ہے اوراس موقع پر لوگوں کی بڑی تعدادخریداری کی غرض سے مویشی بازار کا رخ کررہے ہیں۔ اس لئے اس مرض کے پھیلنے کا خدشہ اور بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ نے مویشیوں کے باڑوں کو انسانی رہائشی کالونیوں اور آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کے اعلانات  کئے مگر اس پر عملی طورپر کام نہ ہوسکا اور آج بھی ڈیرہ غازی خان کے کم وبیش ہر رہائشی بلاک میں مویشیوں کے باڑ ے قائم ہیں اس صورتحال میں بھی کانگو وائرس پھیلنے کے امکانات سو فیصد بڑھ گئے ہیں  ۔جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ضلع بھر کے جانوروں کی ویکسی نیشن کا نہ تو کوئی روڈ میپ سامنے آیا ہے اور نہ ہی عملی طورپر کوئی اقدامات  کئےگئے ہیں ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے شہر بھر میں موجود مویشیوں کے باڑوں میں جراثیم کش سپر ے کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹیچنگ ہسپتال میں کانگو وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئےکوئی وارڈ مختص کیا گیا ہے  ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کانگو وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے  کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئےجائیں ۔جبکہ عوام کو چا ہئے کہ وہ جانوروں کی خریداری یاپھر مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پور ی آستین والی  قمیص،ہاتھوں پر دستانے پہنیں،منہ کو ماسک سے ڈھانپ لیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں کہ اگر کوئی چیچڑ کپڑوں پر چپک جائے تو نظر آجائے۔جوتوں کے ساتھ جرابیں پہن لیں، ہاتھ جراثیم کش صابن سے دھوئیں،جانور کو باندھنے والی جگہ پر چونے کا چھڑکاؤ کردیں۔
تازہ ترین