• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں، گورنر سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ اچھا ٹائم آئے گا، اب اچھا ٹائم آگیا ہے، دورہ چین کامیاب ترین رہا، چین کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔  

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی پرچم نہیں، تمام گورنرز کا تعلق کسی نا کسی جماعت سے ہے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ وکیل احمد علی گبول میرے ساتھ موجود ہیں انہوں نے میرے خلاف درخواست دی تھی، کل میری وکیل احمد سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں اپنی کارکردگی کا بتایا، احمد علی گبول نے کہا کہ کل وہ جا کر اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ میری طرف سے کوئی زبردستی نہیں آپ کی مرضی ہے۔

قومی خبریں سے مزید