• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کی کراچی میں سرجری، ٹانگ بھی کاٹ دی گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سکھر میں تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کراچی میں کردی گئی۔

ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔

سارہ جہانگیر نے بتایا کہ اونٹنی کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا۔  

ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ نے کہا کہ آپریشن کے دوران پوری کوشش کی گئی کہ خون ضائع نہ ہو۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اونٹنی کی مکمل صحت یابی کے لیے ابھی بھی اس کا طویل سفر باقی ہے۔ اونٹنی کی ٹانگ کے لیے کسی حل کی اُمید میں ہیں۔

سارہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے ایکس ریز اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کمپنی کو بھی بھیج رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید