رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔
ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ہم آپ کی باتوں کا دلیل کے ساتھ جواب دیں گے، آپ کے ترجمان جانیں اور پی ٹی آئی والے جانیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے صحافیوں کی زبانیں بند کی ہیں، میں تو کمزور آدمی ہوں، پیکا کے ڈر سے میں نہیں بولتا۔
پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی خدمت اصل عبادت ہے، طعنے دینا نہیں۔