بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) متحدہ محاذ بہاول پور کے رہنما ؤں فرخندہ شیخ، نعمان ولی، چوہدری طارق مجیدودیگرنے کہا ہےکہ بہاول پور ڈویژن کی کثیر آبادی تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،بہاول پور صوبہ بحال کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکتا ہے، تحریک پاکستان قربانیوں اور جہدِ مسلسل کی ایک عظیم داستان ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بہاول پور صوبہ کی آئینی حیثیت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔