• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو: دنیا کے سب سے چھوٹے کچھوے کی پیدائش

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میکسیکو کے ایک چڑیا گھر میں دنیا کے سب سے چھوٹے کچھوے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو شہر میں واقع گواڈالاجارا چڑیا گھر میں میٹھے پانی میں رہنے والے سب سے چھوٹے ولاٹرا مڈ کچھوے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ کچھوے بڑے ہونے پر بھی صرف 10 اعشاریہ 2 سینٹی میٹر تک بڑھ پاتے ہیں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ کچھوے کی اس نایاب نسل کے حوالے سے بہت زیادہ تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید