ملتان(نمائندگان ) مختلف حادثوں میں بچی سمیت7 افراد جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں لیہ بھکرروڈ پر دونوجوان ابوذر اوراسکا ساتھی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ بھکر سے ملتان جانیوالی کوسٹر نےانہیں کچل دیا ، دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے اسی دوران کوسٹر دوسرے موٹرسائیکل میں بھی جالگی جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گئے، ابوذر کے والد سید منو رحسین شاہ نے بتایاکہ ہم چار بھائی ہیں تین کی کوئی اولاد نہیں میرا ایک ہی بیٹا تھا جو جاں بحق ہوگیا ہے علاوہ ازیں تیز رفتار کار اٹھارہ ہزاروی سے گڑھ مہاراجہ جا رہی تھی جب اڈہ محمود آباد کے قریب پہنچی تو اچانک اس کا ٹائر پھٹ گیا اورسڑک کنارے واقع ایک ورکشاپ میں جا گھسی۔جس سے ورکشاپ میں موجود 2افرادعنصر عباس اور فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔2افراد شدید زخمی ہوگئے دریں اثنا ڈہرکی(سندھ) کی رہائشی6سالہ کمسن اقصٰی بی بی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے بے قابو ہوکر اسے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی اسی طرح کوٹ سمابہ کا 34سالہ محمد شاہدموٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتارکار نے کراسنگ کے دوران سائیڈ مارکر سڑک پر گرادیاجس کے نتیجہ میں محمد شاہد دم توڑگیاادھرترنڈہ محمدپناہ قومی شاہراہ پر بہاول واہ کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو ٹریلر کی ٹکر ماردی جس سے ڈرائیو ر زخمی ہوگیا مقامی ہوٹل مالک شملے شاہ زخمی کی مدد کے لئے پانی لے کر جارہا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار بس کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔