• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 5 کروڑ بھتے کیلئے زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ، مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے ملیر میں زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری نکلا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، بھتہ خوروں نے 5 کروڑ روپے 1 ہفتے میں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ہفتے کی رات ملیر پندرہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر عمارت پر پل کے اوپر سے فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ کے مارکیٹنگ منیجر کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے کچھ دیر بعد ایک انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ پر مدعیٔ مقدمہ کو کال موصول ہوئی جس میں فائرنگ کرنے کی ذمے داری قبول کی گئی جبکہ 5  کروڑ روپے بھتہ بھی مانگا گیا۔

 مدعیٔ مقدمہ کے مطابق بھتہ مانگنے والے کالر نے 1 ہفتے کی مہلت دی ہے اور رقم نہ دینے کی صورت میں دوبارہ فائرنگ کی دھمکی بھی دی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید