وقت……
آج سوشل میڈیا پر ایک تصویر بار بار نظر آئی۔
حسینہ معین کے ڈرامے تنہائیاں کے تین کردار، زارا، سنیعہ اور زین۔
مجھے یاد آیا کہ وہ ڈراما کس قدر مقبول تھا۔
رات آٹھ بجے سڑکیں اور گلیاں سنسان ہوجاتی تھیں۔
سب ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے تھے۔
ہر قسط کے بعد اس کی باتیں ہوتی تھیں۔
میں نے غور سے تصویر کو دیکھا۔
آصف رضا میر کی داڑھی، شہناز شیخ اور مرینہ خان کی زلفیں سفید تھیں۔
مجھے حیرت ہوئی کہ وقت کتنی تیزی سے گزر گیا۔
یہ لوگ کتنی جلدی بوڑھے ہوگئے۔
پھر میری نظر آئینے پر پڑی۔