• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن میں روس کیلئے جاسوسی کرنے کے الزا م میں برطانوی ملٹری انسٹرکٹر گرفتار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یوکرائن کی سیکیورٹی فورسز نے روس کیلئے جاسوسی کرنے کے الزا م میں ایک برطانوی ملٹری انسٹرکٹر کو حراست میں لے لیا۔

دارالحکومت کیف کے پراسیکیوٹرز نے گرفتار ی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کا ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر وہ مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرتا تھا۔

حکام کے مطابق وہ جنوری 2024 میں یوکرین پہنچا تھا اور اس نے ملک کے جنوب میں فرنٹ لائنز کے قریب واقع شہر میکولائیو میں فوجی اہلکاروں کے لیے تدریسی سیشنز کا انعقاد کیا۔

مئی 2025 میں اس نے مبینہ طور پر یوکرائنی یونٹوں کی لوکیشن، تربیتی علاقے کی تصاویر اور فوجی اہلکاروں کے بارے میں معلومات روسی انٹیلی جنس کو بھیجیں۔

اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے فوجی یونٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک کہ دھماکہ خیز آلات استعمال کرنے کے امکان پر بات کی، استغاثہ نے کہا کہ اسے ان میں سے ایک کام کے لیے 5,148 پاؤنڈ ملے۔

استغاثہ کے مطابق اس شخص پر یوکرین کی سرحدی یونٹس کے لیے کام کرنے کا الزام بھی ہے اس پر یوکرین کی سیکیورٹی سروس، ایس بی یو کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کا بھی الزام ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید