• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: پارلیمنٹ ہل پر سالانہ کرکٹ ایڈووکیسی ڈے کا انعقاد

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو 

کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ کے پارلیمنٹ ہل میں سالانہ کرکٹ ایڈووکیسی ڈے منایا گیا۔ 

پورے دن کی سرگرمیوں کا اہتمام پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقراء خالد کی سربراہی اور کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا۔

اس موقع پر ارکانِ پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے کینیڈا بھر میں کرکٹ کے بڑھتے رجحان کو اُجاگر کیا اور کینیڈین حکومت سے اس کھیل کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ 

وفد کی قیادت کینیڈین کالج اینڈ یونیورسٹی کرکٹ کے صدر حسن مرزا نے کی۔

اُنہوں نے حکومتی نمائندوں سے ملاقات کر کے مطالبات پیش کیے کہ کینیڈا میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے، کرکٹ کے پروگرامز کے لیے مستقل وفاقی فنڈنگ کی جائے اور اسکولوں، یونیورسٹیوں میں کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔

رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے کہا کہ کرکٹ کینیڈا میں اتحادو اتفاق علامت ہے، ہمیں 3 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کو مناسب سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔

ریڈیو ہال گراؤنڈز میں ’پِچ فار پیس‘ کے عنوان سے ارکانِ پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید