تحقیق و تالیف: ارشد مبین احمد
صفحات: 374، قیمت: دعائے خیر
زیرِ اہتمام: ڈائمنڈ ایجوکیشن سوسائٹی۔
فون نمبر: 3822741 - 0321
ارشد مبین احمد (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان) ممتاز قانون دان کے علاوہ مذہبی اسکالر بھی ہیں۔ اسلامی اقدار و روایات کا فروغ اُن کی ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ اسلامی موضوعات پر اُن کی چھے کتابیں شائع ہوکر صاحبانِ علم و دانش سے سندِ اعتبار حاصل کرچُکی ہیں۔
زیرِ نظر کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے، جن کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں: توحید کی حقیقت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کی سیرتِ طیبہ کے اہم پہلو، اسلامی تاریخ کے اہم اور معلوماتی مضامین، سماجی، تعلیمی اور معاشی مسائل پر سوچ وفکر، اہم شخصیات، موضوع اور واقعات۔ کتاب کا ہر باب معلومات کے در وا کرتا ہے۔
یہ کتاب تصنیف کرتے ہوئے مصنّف کن کن مراحل سے گزرے ہوں گے، کتنے کتب خانوں کی خاک چھانی ہوگی، کتنی کتب کا مطالعہ کیا ہوگا، اِس کا ہمیں اندازہ ہے۔ اِس کتاب میں اُن کی محنت نظر آرہی ہے۔ ارشد مبین احمد اپنی کتابیں صدقۂ جاریہ کے طور پر شائع کرتے ہیں، انہوں نے ہر کتاب کسی نہ کسی کے ایصالِ ثواب کے لیے وقف کی ہے۔