• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب: محمّد ہمایوں ظفر

میرے چچا جان، محمد اکبر اعظم خان، محکمہ واٹر بورڈ میں بہ حیثیت سول انجینئر تعینات تھے۔ وہ انتہائی محبت کرنے والے، صوم و صلوٰۃ کے پابند انسان اور خاندان بھر میں بے حد مقبول تھے۔ عزیز رشتے دار اور محلّے کے سب ہی افراد ان کے مدّاح تھے۔ اپنے بچّوں کی بہت اچھی پرورش کی، بہترین تعلیم و تربیت سے نوازا۔ 

خاندان کے کم و بیش سب ہی افراد اُن سے مشورےلیا کرتے تھے، خصوصاً بچّوں کو تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہترین رہنمائی کرتے۔ وہ انتہائی نیک دل اور ہم درد انسان تھے۔ کسی کو پریشان دیکھ کر جب تک اس کی پریشانی دُور نہ کردیتے، چین سے نہ بیٹھتے۔ انھوں نے خاندان کے ہر گھر کی خبر گیری کے فریضے کے ساتھ محلّے کی غریب بیوہ خواتین کا ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کر رکھا تھا۔ 

ان کے بچّوں کو ہر سال عید کا نیا جوڑا دلواتے۔ اگر کوئی اسپتال کا بِل ادا نہ کرپاتا، تو اس کا بِل ادا کرتے، بیماروں کی عیادت کرتے، غرض یہ کہ نیکی کے ہر کام میں پیش پیش رہتے۔ 

اللہ تعالیٰ نے انھیں بہترین خوبیوں سے نواز رکھا تھا۔ آج وہ اِس دنیا میں نہیں، لیکن بہت سے گھر اُن ہی کی وجہ سے آباد ہیں۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین) (کوثر منصور، اسکیم33، کراچی)

سنڈے میگزین سے مزید