لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف طیب اردگان بننے کی خواہش دل سے نکال دیں انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔شریف برادران کاحساب ہونے والا ہے ۔آل شریف کان کھول کر سن لے ماڈل ٹائون کے قتل عام کا انہیں قصاص دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ 6 اگست سے شروع ہونے والی ہماری تحریک قصاص کا پہلا فیز 30اگست کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گا۔