میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔
نیو رضویہ سوسائٹی میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے محلوں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم خود شہر کو ٹھیک کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ اسلام آباد میں کوئی افسر کراچی میں کام کرے، جس کو کوئی نہیں جانتا، وہ اس شہر میں کام نہیں کرسکتا۔
میئر کراچی نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پر تنقید کی اور کہا کہ متحدہ کو جیسے تیسے کراچی سے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے بھی دروازے کھلے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہر کو 20 نہیں بلکہ 200 ارب روپے چاہئیں، مقامی سطح پر شہر کو ٹھیک کریں۔