پہلی جنگ عظیم کے دوران گم ہو جانے والی امریکی بحریہ کی آبدوز مل گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی آبدوز اس وقت سان ڈیاگو کے مغرب میں بحرالکاہل میں 13سو فٹ گہرائی میں موجود ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کی آبدوزUSS F-1 جنگی مشق کے دوران سمندر میں ڈوب گئی تھی اور اس حادثے میں 19 ملاح ہلاک ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گہرے سمندر میں جانے والے ایک حالیہ مشن نے جدید ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اس آبدوز کے ملبے کا نقشہ بھی تیار کر لیا ہے۔
یہ مشن پائلٹس اور انجینئرز کے لیے تربیتی کروز کے طور پر دو گنا ہوگیا ہے۔
ووڈس ہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوشن کے بروس اسٹرک روٹ نے اس مشن کی سربراہی کی۔ یہ ٹیم سمندر کے اندر تقریباً 4 میل گہرائی تک پہنچ سکتی ہے جہاں سے سمندر کے زیادہ تر حصے کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔
اسی صلاحیت نے سمندری مشن پر جانے والی اس ٹیم کے لیے آبدوز کا براہ راست مشاہدہ ممکن بنایا۔
بروس اسٹرک روٹ کی ٹیم نے آبدوز کے ملبے کی ہائی ریزولوشن ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی ہیں۔