کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 بتائی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جارہی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس موقع پر لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلے کے باعث کسی جانی یا دیگر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔