• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی: غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے شہر مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 2 بچے انتقال کر گئے۔

ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مٹھی اسپتال میں زیر علاج 48 بچوں کا انتقال ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں 100 بچے زیرعلاج ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کُل 174 بیڈ ہیں، مزید بچوں کو داخل نہیں کرسکتے۔ تمام بیڈ بچوں کو دینے سے باقی مریضوں کا نقصان ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید