• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق فریقین نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا اور کہا گیا کہ پاکستان، امریکا تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر استوار ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا اعتراف کیا گیا۔ وزیرِاعظم کے حالیہ دورہ واشنگٹن سے دوطرفہ سیاسی تعلقات کو فروغ ملا۔ 

وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ 

قومی خبریں سے مزید