• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں رواں برس کے 9 ماہ جائیداد کی خرید و فروخت 495.87 ارب درہم تک جا پہنچی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 495.87 ارب درہم کے سودے ہوئے ہیں۔

دبئی لینڈ اینڈ پراپرٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ میں 495.87 ارب درہم (پاکستانی تقریباً 38.01 کھرب روپے) مالیت کی 1 لاکھ 57 ہزار 302 جائیدادوں کے سودے ہوئے ہیں۔

ان میں 1 لاکھ 26 ہزار 345 یونٹس، 9 ہزار 736 عمارتیں اور 21 ہزار 221 زمینوں کے سودے شامل ہیں۔

دبئی کے علاقے بزنس بے، برج خلیفہ کے اطراف ڈاؤن ٹاؤن اور جمیرا ولیج سرکل میں جائیداد کی سب سے زیادہ خرید و فروخت ہوئی ہے۔

رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں بزنس بے ان تینوں علاقوں میں سب سے آگے رہا جہاں 5 ہزار 704 نئے فلیٹس فروخت ہوئے جن کی مجموعی مالیت 13.10 ارب درہم (تقریباً 1 ہزار 4 ارب پاکستانی روپے) ہے۔

دوسرے نمبر پر پُرتعیش معیار کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی اولین پسند علاقہ برج خلیفہ ڈسٹرکٹ رہا جہاں 2 ہزار 20 فلیٹس کی دوبارہ فروخت 8.14 ارب درہم (تقریباً 624 ارب روپے) میں ہوئی۔

اپنی معتدل قیمتوں اور فیملی فرینڈلی ماحول کی وجہ سے تیسرے نمبر پر آنے والے جمیرا ولیج میں 7 ہزار 185 نئے فلیٹس کے سودے 7.89 ارب درہم (تقریباً 604 ارب روپے) میں ہوئے۔

شفاف قوانین، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور ٹیکس فری ماحول کے باعث دبئی نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جن میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق 2025ء کی اس آخری سہ ماہی میں بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید