• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں تاریخ رقم، غیر معمولی خرید و فروخت

دبئی ( سبط عارف )دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں تاریخ رقم ،سال کے پہلے 5 ماہ میں 20.83 کھرب روپے سے زائد کے سودے، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک بار پھر غیر معمولی خرید و فروخت ہوئی ہے ۔دبئی رئیل اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ، موجودہ سال 2025 میں یکم جنوری سے 31 مئی 2025 کے دوران 272.41 ارب درہم (20.83 کھرب پاکستانی روپے) کی جائیدادوں کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔یہ اعداد و شمار حکومت دبئی کے ادارے دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ (DLD) نے جاری کیے ہیں، جس کے مطابق کل 74,221 سودے ہوئے۔دبئی کے رہائشی اور زمینی خرید و فروخت ماہ مئی میں عروج کو پہنچی ہے۔ دبئی میں گزشتہ پانچ ماہ میں 57,569 رہائشی یونٹس (فلیٹس اور ولاز) کی فروخت ہوئی جبکہ دبئی میں 6,130 عمارتیں بھی اچھے داموں خرید لی گئیں۔ اس کے علاوہ 10,522 پلاٹس بھی دبئی میں خریدے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید