• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔

سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے صوبے کے حصے کے پانی کی بات کی، کسی دوسرے صوبے کے حصے کے پانی کی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حصے کا پانی پنجاب میں جہاں سے بھی گزاریں، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ پیپلز پارٹی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کا اپنا نکتۂ نظر ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید