• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں 17 مسافر زخمی بھی ہوئے  ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید